ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / یوپی الیکشن :بی جے پی کے نعروں میں ایس پی کا غنڈہ راج، بی ایس پی کے بدعنوانی کو اجاگر کرنے پر زور

یوپی الیکشن :بی جے پی کے نعروں میں ایس پی کا غنڈہ راج، بی ایس پی کے بدعنوانی کو اجاگر کرنے پر زور

Sun, 06 Nov 2016 19:38:28  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 6؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تشہیر ی مہم میں بی جے پی کی بنیادی توجہ ترقی کے ایجنڈے پرہو گی اور وہ سماج وادی پارٹی کے مبینہ غنڈہ راج اور بی ایس پی کی بدعنوانی کو موسیقی نعروں اور گانوں کے ذریعے عوام کے سامنے رکھے گی اور لوگوں سے جڑنے کی کوشش کرے گی۔بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے کہاکہ ہم ایس پی اور بی ایس پی کے ساتھ جڑے منفی شبیہ والوں لوگوں کو بے نقاب کریں گے اور اپنے مثبت ایجنڈے کو عوام کے سامنے پیش کریں گے۔ایس پی حکومت کے دوران ریاست میں غنڈہ راج دیکھا جا سکتا ہے اور بی ایس پی کے دوران بھی ریاست میں بدعنوانی دیکھی گئی تھی ۔ہماری انتخابی مہم میں اس کو اجاگر کرنا اہم ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم خواتین کے خلاف جرائم کے معاملات ، روزگار کے لیے نوجوانوں کی نقل مکانی اور زمین پر جبرا قبضہ کرنے کے معاملات کوبھی اٹھائیں گے، اس کے ساتھ ہی ہم ترقی کے ایجنڈے اور قانون وانتظام کی صورت حال کو بھی سامنے رکھیں گے۔بی جے پی نے اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم کے لیے سات -آٹھ نعرے منتخب کئے ہیں جنہیں پرچار ر تھ اور ریڈیو پر نشر کیا جائے گا ۔انہیں اتر پردیش کے تمام 403اسمبلی حلقوں میں پہنچایا جائے گا۔


Share: